منگل‬‮   20   فروری‬‮   2018

ہالینڈ پاکستان سے تجارتی روابط بڑھانا چاہتا ہے، شجاعت راٹھور

ہالینڈ پاکستان سے تجارتی روابط بڑھانا چاہتا ہے، شجاعت راٹھور
کئی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، ملکی معیشت مستحکم ہوگی
ایمسٹرڈیم(نمائندہ خصوصی) ہالینڈ میں پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور نے کہا ہے کہ میں نے سفارتی ذمہ داری سنبھالتے ہی ڈچ سرمایہ کار کمپنیوں سے رابطے شروع کردئے ہیں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جارہا ہے اس وقت ہالینڈ سمیت یورپ میں موجود کئی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ لگانا چاہتی ہیں ہالینڈ میں پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ گزشتہ روز اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے ہماری معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی اس وقت ہالینڈ کی کئی کمپنیوں نے پاکستان میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سمیت اپنے تمام ماتحت عملے کو پاکستانی کمیونٹی کے لئے دروازے کھلے رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ ہالینڈ میں موجود پاکستانی اپنے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراسکیں۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کرتا رہوں گا۔

© Copyright 2018. All right Reserved