منگل‬‮   20   فروری‬‮   2018

عمران کیخلاف دس ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کیخلاف دس ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 17فروری تک ملتوی کر دی ،مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی و چےئرمین میٹرو بس حنیف عباسی نے عمران خان کیخلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے دھرنے اور جلسوں کے دوران انہیں منشیات فروش کہا اور انکے بارے میں نازیبہ الفاظ استعمال کیے جس سے انکی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا گزشتہ روز دوران سماعت مدعی حنیف عباسی کے کونسل مصطفی کندوال ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی جانب سے کونسل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔ 

© Copyright 2018. All right Reserved