پیر‬‮   19   فروری‬‮   2018

متحدہ رہنما، بذریعہ کے کے ایف رقوم برطانیہ بھیجنے کا اعتراف

کراچی (اوصاف نیوز) متحدہ کے رہنما کیف الورٰی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) کے ذریعے رقوم برطانیہبھیجنے کا اعتراف کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق متحدہ کے فلاحی ادارے کے کے ایف کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کی پوچھ گچھ کے دوران ایم کیو ایم رہنما کیف الورٰی نے کے کے ایف کے ذریعے رقوم برطانیہ بھیجنے کا اعتراف کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام 2014، 2015 میں ایک ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

© Copyright 2018. All right Reserved