پیر‬‮   19   فروری‬‮   2018

کور کمانڈر راولپنڈی کا وادی نیلم میں اگلے مورچوں کا دورہ

بھارت کی شہری آبادی پر اشتعا ل انگیزیوں کا بھر پور جواب دیا جائے،کور کمانڈر
اسلام آباد (وقائع نگار ) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے وادی نیلم میں اگلے مورچوں کے دورے پر جوانوں کوہدایات دی ہیں کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر کی گئی اشتعا ل انگیزیوں کا بھر پور جواب دیا جائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے وادی نیلم میں اگلے مورچوں کے دورے کے دوران جوانوں کے جذبے ا ور آپریشنل تیاریوں کوسراہا۔کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ بھارت کنٹرول لائن پرشہری آبادی کونشانہ بنارہاہے جوان بھارتی اشتعال انگیزیوں کاموثرجواب دیں۔

© Copyright 2018. All right Reserved