پیر‬‮   19   فروری‬‮   2018

پاکستان کا 27مختلف ممالک کو 626.289 میٹرک ٹن آٹا برآمد

64ٹن آٹا ناروے، 51ٹن ملائیشیا،39ٹن جنوبی کوریا ، 36 ٹن ڈنمارک ، 35ٹن اومان کو برآمدکیا
اسلام آباد (ناصر نقوی سے) پاکستان نے دنیا کے 27مختلف ممالک کو 626.289 میٹرک ٹن آٹا برآمد کیا ہے جس کی مالیت 198ملین ڈالر بنتی ہے۔ذرائع کے مطابق دنیا کے 27ممالک کو پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران 626.289 میٹرک ٹن آٹا برآمد کیا۔ پاکستان نے 64ٹن آٹا ناروے، 51ٹن ملائیشیا،39ٹن آٹاجنوبی کوریا ، 36 ٹن ڈنمارک ، 36ٹن موزمبیق ، 35ٹن اومان ، 34ٹن سویڈن، 29ٹن فرانس، 29ٹن جاپان ،29ٹن لبنان، 15ٹن امریکا ، 10ٹن نیوزی لینڈ، 8ٹن ہالینڈ اور 6ٹن برطانیہ کو برآمد کیاگیا۔

© Copyright 2018. All right Reserved