پیر‬‮   19   فروری‬‮   2018

سپریم کورٹ،جہانگیر ترین کے وکیل اور گنا خریداری کی یقین دہانی کروانے والی شوگر ملز کو نوٹسزجاری

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب میں گنے کی خریداری سے متعلق کیس کی سماعت کا آغازکیا تو کسان اتحاد کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ صوبے میں کسانوں سے گنے کی خریداری نہیں کی جا رہی اور عدالت کو کرائی گئی یقین دہانی پر عمل نہیں ہو رہا۔جس پر عدالت نے جہانگیر ترین کے وکیل اور گنا خریداری کی یقین دہانی کروانے والی شوگر ملز کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی ۔ یاد رہے کہ اشرف شوگر مل،حمزہ شوگر مل،رحیم یار خان شوگر مل،انڈس شوگر مل اور جمالدین والی(جے ڈی ڈبلیو)شوگر مل نے کسانوں سے گنا خریدنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ 

© Copyright 2018. All right Reserved