پیر‬‮   19   فروری‬‮   2018

پاکستان کو ترکی کے ساتھ بے مثال دوستی پر فخر ہے، ایاز صادق

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے نئے ترک سفیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان کو ترکی کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے جبکہ دونوں ملکوں کی قیادت موجودہ تعلقات کو نئی وسعتوں تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے ۔ بدھ کے روز پاکستان میں تعینات ہونے والے ترکی کے نئے سفیر احسان مصطفٰی یروکل نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ہے جس میں سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان کو ترکی کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے جبکہ دونوں ملکوں کی قیادت برادرانہ تعلقات کو وسعت کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے اور دونوں برادر ملک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی مشترکہ مذہب ، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور اہم عالمی و علاقائی امور دونوں ممالک کا یکساں موقف ہے اس لئے دونوں ملکوں نے ہمیشہ ہر فورم پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ 

© Copyright 2018. All right Reserved