جمعرات‬‮   22   فروری‬‮   2018

قومی اسمبلی میں ذیزل فی لٹر 40.4،پٹرول 34.24روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف

ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 55.9‘ صارفین کیلئے 95.83روپے مقررہے

پٹرول کی ریفائنری قیمت 50.27 ، صارفین سے 84.51روپے وصول کئے جارہے ہیں

اسلام آبا د( نامہ نگار خصوصی)قومی اسمبلی میں پیٹرول اورڈیزل پرہوشربا ٹیکسوں کا انکشاف کیا گیا ہے ،ڈیزل پرحکومت کی جانب سے صارفین سے 40 روپے 74 پیسے ٹیکس 26)

، جبکہ پیٹرول پر 34 روپے 24 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک کے سوال کے جواب میں وزارت پیٹرولیم نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 55 روپے 9 پیسے ہے جب کہ اِس وقت صارفین کیلیے ڈیزل کی قیمت 95 روپے 83 پیسے مقررہے۔ اس طرح فی لیٹرڈیزل پر حکومت صارفین سے 40 روپے 74 پیسے ٹیکسز وصول کررہی ہے یعنی ڈیزل کے ہرلیٹر پرعوام سے 74 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔جواب میں مزید بتایا گیا کہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 50 روپے 27 پیسے فی لیٹرہے جب کہ صارفین کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت 84 روپے 51 پیسے ہے۔ اس طرح ایک لیٹر پیٹرول پر حکومتی ٹیکسزکی شرح 34 روپے 24 پیسے ہے۔ یعنی پیٹرول کی مد میں بھی حکومت اس کی اصل قیمت پر 68 فیصد ٹیکس وصول کررہی ہے۔ 

© Copyright 2018. All right Reserved