جمعرات‬‮   22   فروری‬‮   2018

لیبیاکشتی حادثہ، 11پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں

جاں بحق افرادکا تعلق گوجر خان،گجرات،منڈی بہاؤالدین ،سرگودھا اور سیالکوٹ سے ہے

اسلام آباد،راولپنڈی( خبرنگارخصوصی،اپنے رپورٹر سے) لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 11پاکستانیوں کی میتیں بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچ گئیں۔ میتیں سعودی ائیر لائنز کی پرواز ایس وی 722 کے ذریعے پہنچائی گئیں جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق گوجر خان)
،گجرات،منڈی بہاوالدین ،سرگودھا اور سیالکوٹ سے تھا۔مرنے والوں میں اکرام الحق ولد عظمت اللہ منڈی بہاوالدین،ولید اکرام ولد محمد اکرام گجرات،مرزا غلام فرید ولد مرزا غلام نبی گوجر خان،تنزیل الرحمان ولد محمد یونس سیالکوٹ،محمد عزیزولد عبدالرحمن سرگودھا،لقمان علی ولد شوکت علی گجرات،کاشف جمیل ولد محمد جمیل گجرات،عظمت بی بی زوجہ محمد اسماعیل گجرات، مظہر حسین ولد ممتاز حسین گجرات، فرحان علی ولد محمد شریف گجرات اور محمد قاسم ولد محمد امجد منڈی بہاؤالدین شامل ہیں ۔ ائیر پورٹ حکام نے میتیوں کی شناخت اور قانونی کاروائی مکمل کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا تھا ۔بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے باہر ڈائریکٹر لیبین کرائسز سیل شورب عباس نے میڈیا کو بتایا کہ لیبیا میں اکتیس جنوری کو کشتی ڈوبنے کے حادثے میں تیرہ پاکستانی جاں بحق ہو ئے تھے جن میں سے گیارہ پاکستانیوں کی میتیں آج پندرہ دن بعد پاکستان لائی گئیں اور انٹر نشینل ٹریولنگ سے میتیوں کو گھروں تک پہنچانے تک کے تمام اخراجات وزارت خارجہ نے اٹھائے ۔انہوں نے میڈیاسے مزید کہا کہ مختلف ممالک کے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے قوانین بنائے گئے ہیں لیکن جو بندہ خود غیر قانونی طریقے اپنا کر بیرون ملک جاتا ہے تو اس پر اداروں کو کوئی قصور نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو شعور دینے کی ضرورت ہے جو تصورات میں یورپ کو جنت کا حصہ سمجھتے ہیں ان کے لیے تصورات کو تعلیمی معیار کے ذریعے بہتر بنانے کی ضرورت ہے اپنے ملکوں میں بہتر مواقر فراہم کیے جائیں تا کہ لوگ بیروں ملک جانے کے لیے غیر قانونی راستے اختیار نہ کریں ۔انسانی سمگلر گلی محلوں میں ڈیرے جما کر بیٹھے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سزا دینی ہو گی

© Copyright 2018. All right Reserved