جمعرات‬‮   22   فروری‬‮   2018

ہائیڈرو الیکٹرک ٹیرف ، مختلف معاہدوں کی بھی منظوری ،توانائی کے شعبہ میں اضافی بجلی کی پیداوار پر اطمینان کا اظہار

    اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی کابینہ نے 2017-18کے لئے ہائیڈرو الیکٹرک ٹیرف اور  انسداد دہشت گردی قانون 2018  اور مختلف  مفاہمتی  یادداشتوں کی اصولی منظوری  دیدی جبکہ توانائی کے شعبہ میں اضافی بجلی کی پیداوار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایتکی کہ آزاد کشمیر کیلئے بھی ٹیرف متعین کرنے کے اقدامات کئے جائیں اورنیو اسلام آباد ایئرپورٹ کو جلد آپریشنل کیاجائے ،مختلف وزارتوں اور اداروں کے سربراہوں کی خالی آسامیوں کو پر کیاجائے ۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس  میں انتقال کرجانے والی  نامور قانون دان عاصمہ جہانگیر اور صوبائی وزیر  میر ہزار خان بجارانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی  اور مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں کی منظوری دی گئی ۔ ان میں نیپرا کی جانب سے 2017-18کیلئے ہائیڈروالیکٹرک ٹیرف  اور انسداد دہشت گردی قانون 2018کی منظوری بھی  شامل ہے  اور کابینہ کی جانب سے آزاد کشمیر کیلئے بھی ٹیرف متعین کرنے کے اقدام کی ہدایت کی گئی ۔ کابینہ  کو چین  پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کابینہ  کی ہدایت کی کہ مختلف وزارتوں اور اداروں میں خالی آسامیوں کو پر کیا جائے ۔ کابینہ نے توانائی کے شعبہ میں اضافی بجلی کی پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی کابینہ نے صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ۔ وفاقی کابینہ کی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کو جلد آپریشنل کرنے کی بھی ہدایت کی اور پاکستان اور عمان پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ، پاکستان اور اٹلی کے مابین ایل این جی معاہدے ، انسداد دہشت گردی قانون 2018کی اصولی منظوری دی گئی ۔
وفاقی کابینہ
 
 
© Copyright 2018. All right Reserved