منگل‬‮   14   اگست‬‮   2018

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسزجمع کرانے میں تاخیرپر وضاحت طلب

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسزمیں فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ سٹیل ملز کے ضمنی ریفرنسز جمع کرانے)
میں تاخیر پر ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ۔ نیب نے احتساب عدالت کو نواز شریف کے خلاف 2 ضمنی ریفرنسز دائر کرنے سے متعلق آگاہ کیا تھا ۔ منگل کو فاضل جج نے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے میں مسلسل تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نیب ضمنی ریفرنسز پر متعدد بار التواء مانگ چکی ہے، ڈی جی نیب واضح کریں ضمنی ریفرنسز تاحال کیوں دائر نہیں کئے جاسکے جس پر خواجہ حارث ایڈووکیٹ کے جونیئر وکیل ظافر خان ترین نے کہا کہ ابھی تک ضمنی ریفرنسز دائرنہیں ہوئے، ان میں تاخیر کی ذمہ دار نیب ہے، نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ سٹیل ملز میں ضمنی ریفرنسز دائرکرنے کی ریجنل بورڈ میٹنگ میں منظوری دی گئی تھی نئے ضمنی ریفرنس تیار ہیں جلد دائر کر دیں گے۔ فاضل جج نے ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے میں تاخیر پر وضاحت طلب کر لی ۔ 


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved