جمعرات‬‮   22   فروری‬‮   2018

چیف جسٹس کا شاہ رخ جتوئی کوجیل سے ہسپتال منتقل کرنے کانوٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیسکے ملزم شاہ رخ جتوئی کو سینٹرل جیل کراچی سے ہسپتال منتقل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اور آئی جی جیل سندھ سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے حوالے سے ازخود نوٹس لیتے ہوئے شاہ رخ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کر دی تھیں۔

© Copyright 2018. All right Reserved