منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018

آصف زرداری کاچیئر مین سینٹ کے عہدے کیلئے جوڑ توڑ کا آغاز

اسلام آباد(رپورٹ:ناصر نقوی سے)آصف علی زرداری کی طرف سے چیئر مین سینٹ کے عہدے کیلئے جوڑ توڑ کا آغاز،سینٹ انتخابات کے بعدچیئر مین سینٹ کے عہدے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہونے کے قوی امکانات ہیں، ۔تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ بھی سینٹ کی آدھی یعنی 52 نشستوں پر انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ سندھ اور پنجاب سے 12 ,12سینیٹرز کا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11,11 سینیٹرز منتخب ہونگے جبکہ فاٹا سے 4 اور اسلام آباد سے 2 ارکان ایوان بالا کا حصہ بنیں گے ۔باوثو ق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئر مین سینٹ کیلئے جمعیت علمائے اسلام (ف)،عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیگی جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 30سے زائد سینیٹرز ہونگے اور وہ مسلم لیگ ن کے 35یا36سنیٹرز کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں آ جائیگی جس کے باعث مسلم لیگ ن کو چیئر مین سینٹ کے عہدے کیلئے پیپلز پارٹی کی طرف سے سخت مقابلے کی توقع ہے ۔


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved