منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018

ن لیگ کی محنت سے 2018 ء کے عام انتخابات کا پہلا چاند لودھراں سے نکل آیا

سمجھ لینا چاہیے کہ عوام کس کو ووٹ دینگے، سی پیک لانے والے کو یا کنٹینر سجانے والے کویہ



اسلام آباد (نیوزایجنسی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کی تحریک کا جو وعدہ 
کیا ہے اسی تحریک کی فتح کی پہلی نوید لودھراں کے الیکشن سے آئی ہے، پاکستان کے عوام محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور نااہلیت کس طرح اہلیت میں تبدیل ہو رہی ہے یہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے،لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی ان وعدوں کی تکمیل کی وجہ سے ہوئی ہے جو وعدے 2013میں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان کے عوام سے کئے تھے ، یہ کامیابی اسی کا نتیجہ ہے، اللہ کے فضل اور پاکستان مسلم لیگ ن کی محنت سے 2018 کے عام انتخابات کا پہلا چاند لودھراں سے نکل آیا ، یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ پاکستان کے عوام کس کو ووٹ دیں گے، سی پیک لانے والے کو یا کنٹینر سجانے والے کو، دہشت گردی ختم کرنے والے کو یا پارلیمان پر حملہ کرنے والے کو ، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کرنے والے کو یا ایم او یو سے بجلی پیدا کرنے والے کو ووٹ دیں گے، یہ فرق پاکستان کے عوام سمجھ چکے ہیں،اسی لئے لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملی ۔منگل کو یہاں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ لودھراں کے مکینوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن پر اعتماد کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ ہے کہ پاکستان کے عوام نے انتشاری ، فسادی اور جھوٹی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،اب ووٹ صرف کارکردگی کی بنیاد پر ملے گا۔ لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ان وعدوں کی تکمیل کی وجہ سے ہوئی ہے جو وعدے 2013میں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان کے عوام سے کئے تھے ، یہ کامیابی اسی کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کے عوام یہ جان چکے ہیں کہ محمد نوازشریف نے ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کی تحریک کا جو وعدہ کیا ہے یہ وعدہ بھی محمد نوازشریف پورا کریں گے اورا سی تحریک کی فتح کی پہلی نوید لودھراں کے الیکشن سے آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا ہے کہ لوگوں نے مسلم لیگ ن کو اس لئے ووٹ دیئے کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے جتنے ادوار دیکھے اور محمد نواز شریف جب جب وزیر اعظم رہے انہوں نے پاکستان کے عوام کو ڈلیور کر کے دکھایا، انہوں نے جو وعدے کئے اللہ کے فضل و کرم سے وہ پورے ہوئے،پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا میں ایم او یو سے بجلی بنا رہے ہیں،


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved