جمعرات‬‮   22   فروری‬‮   2018

نیب کے کرپٹ افسران نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کو خوار کردیا

  راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے )منسٹری آف کامرس ایمپالائز ہاؤسنگ سوسائٹی کے سینکڑوں ممبران نیب راولپنڈی کے کرپٹ افسران کی وجہ سے کئی ماہ سے ذلیل و خوار ہونے لگےمنسٹری آف کامرس ایمپالائز ہاؤسنگ سوسائٹی کے اکاونٹس بلاک ہونے سے سوسائٹی کے پلاٹس کی خریدوفروخت رکنے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہ ہونے سے سوسائٹی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے،ذرائع نے بتایا کہ نیب کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے بھاری رشوت کے عوض اکاؤنٹس منجمد ہونے کے باوجود 43 پلاٹس کی فائلوں کو نمبر لگا کر کروڑوں روپے لوٹ لئے گئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹنٹ ڈرائیریکٹر انوسٹی گیشن ونگ محمد قاسم خان نے اس سوسائٹی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کے بجائے سوسائٹی کے اثاثوں کو مال مفت دل بے رحم سمجھ کر لوٹنا شروع کر دیا اس ضمن میں نیب راولپنڈی کے اس گروہ کے چند افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے وفاقی دارالحکومت کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھاری رشوت اور قیمتی پلاٹس کے عوض انکوائریز  بند کروا دی اور کئی سوسائٹیز کو کلین چٹ بھی دے دی یاد رہے منسٹری آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبر عبدالوحید نے اس بابت نیب راولپنڈی میں باقاعدہ ایک درخواست بھی جمع کروائی ہے جس میں نیب راولپنڈی کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال اور ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی سخت کارروائی کرکے نیب جیسے اہم ادارے کی ساکھ بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں
کامرس  سوسائٹی
 
 
© Copyright 2018. All right Reserved