جمعرات‬‮   22   فروری‬‮   2018

بنک ملازمین کو8ہزارروپے ماہانہ پنشن دی جائے،سپریم کورٹ کاحکم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) سپریم کورٹ میں بینک ملازمین کی پنشن سے متعلق ازخود نوٹس کس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی عدالت نے حکم دیا ہے کہ بنک ملازمین کو8ہزارروپے ماہانہ پنشن دی جائے ۔متاثرین نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے کہاکہ بنک ملازمین آپ کی طاقت بنیں گے جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ ہماری طاقت اللہ تعالی ہے ۔ یوبی ایل کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملازمین کو5250روپے پنشن دیں گے حبیب بینک اور یوبی ایل نے بھی 5250 روپے پنشن دینے کافیصلہ کیاہے۔جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ پنشن کی رقم میں ہم اضافہ کرسکتے ہیں اس دوران متاثرین کے وکیل نے کہاکہ پنشن کی رقم میں مزید اضافہ ضروری ہے۔چیف جسٹس نے بینک حکام سے کہاکہ خیرخیرات سے جیبیں خالی نہیں ہوتیں پنشن 8ہزار کریں اور 5فیصد سالانہ اضافہ ہوگا۔ میں تین رکنی بینچ نے کی سماعت کے دوران
 
© Copyright 2018. All right Reserved