جمعرات‬‮   22   فروری‬‮   2018

جنرل نشست کیلئے چوہدری عاطف،فریدحسین،راجہ عمران اشرف اورکنول شاہ زیب کے کاغذات منظور، ڈاکٹر طاہر محمود کے مسترد


فاٹا کی چار نشستوں کیلئے ہدایت اللہ ،ساجد طوری ،مرزامحمد آفریدی،اخونزادہ چٹان سمیت 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے 
انیس فروری کو اپیلیں سنی جائیں گی ،20 کو حتمی فہرست لگائی جائے گی ،21 تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) سینٹ انتخابات 2018کیلئے فیڈرل کیپٹل سے آٹھ امیدواروں کے جمع شدہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران مشاہد حسین سید سمیت سات امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے جبکہ ایک امیدوار ڈاکٹر طاہر محمود کے کاغذات مسترد کر دئیے گئے ،الیکشن کمیشن کے مطابق فیڈرل کیپٹل سے آٹھ امیدواروں نے کاغذات جمع کروائیے تھے جن میں پانچ امیدواروں نے اسلام آباد کی جنرل نشست ،جبکہ دو امیدواروں نے اسلام آباد کی ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے کاغذات جمع کروائیے، اسلام آباد کی ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے جمع کروائیے گئے دونوں امیداواروں مشاہدحسین سید اور راجہ محمد شکیل عباسی کے کاغذات درست قرار پائے ،جبکہ جنرل نشست کیلئے پانچ امیدواروں محمد اسد علی جنجوعہ ،چوہدری عاطف افضال ،فرید حسین ،راجہ عمران اشرف اور کنول شاہ زیب کے کاغذات جانچ پٹرتال کے دوران درست قرار پائے ،جبکہ ڈاکٹر طاہر محمود کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق فیڈرل کیپٹل کے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل بدھ کے روز مکمل ہو گیا جبکہ مسترد کئے گئے امیدواورں کی جانب سے اپیلیں سننے کیلئے سولہ فروری مقرر کی گئی ہے جس میں اپیلوں کے متعلق منظوری یا مسترد ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا ،انیس فروری کو اپیلیں سنی جائیں گی ،بیس فروری کو حتمی فہرست لگائی جائے گی ،اکیس فروری تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگیاں واپس لے سکتے ہیں ،جبکہ تین مارچ کو سینٹ انتخابات ہونگے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق فاٹا کی چار نشستوں کیلئے آٹھائیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیے گئے ہیں ،جن میں ہدایت اللہ ،ساجد حسین طوری ،شمیم آفریدی ،مرزا محمد آفریدی ،عرفان اللہ ،حیدر شاہ ،ہلال الرحمان ،ملک نجم الحسن ،شعیب حسن ،طاہر اقبال ،عبدلرازق ،عدنان ستار ،اخوانزادہ چٹان ،سلیخ ،فیض الرحمان ،مرزا محمد آفریدی ،سعید جمال ،شاہد حسین ،محمد عاقل شاہ ،شبتان علی ،حاجی شاہ ،ضیاء الرحمان جمالی ،ملک افضل دین خان ،سید غازی ،شاہ خالد ،فریاد شباب ،جنگریز خان ،نظام الدین خان ،شامل ہیں جن کی سیکروٹنی کا عمل پندرہ فروری کو ہو گا،جبکہ ان کے خلاف اپیل سترہ تک کی جا سکتی ہیں اور بیس فروری کو حتمی فہرست شائع ہو گی ،صوبہ خیبر کے پی کے ، بلوچستان ،سندھ اور پنجاب کے امیدواروں کے کاعذات نامزدگی کا عمل صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں جاری ہے ۔

© Copyright 2018. All right Reserved