جمعرات‬‮   22   فروری‬‮   2018

پاکستان کے خلاف بھارتی حکومت کی ممکنہ تزویراتی غلط فہمی پر مبنی کارروائی سے جنوبی ایشیا کا اسٹرٹیجک استحکام متاثر ہوگا

و یاتریوں کو ویزے نہ دینے کا بھارتی واویلا جھوٹ کا پلندہ ہے،خرم دستگیر،ترجمان دفترخارجہ کاردعمل
اسلام آباد(وقائع نگار )وزیردفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی مہم جوئی کا منہ توڑ اور اسی زبان میں جواب دے گا،ہم اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا 
جانتے ہیں،پاکستان کے خلاف بھارتی حکومت کی ممکنہ تزویراتی غلط فہمی پر مبنی کاررروائی سے جنوبی ایشیا کا اسٹرٹیجک استحکام متاثر ہوگا ۔ منگل کو بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِدفاع خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت کو کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر الزام لگانے کے بھونڈے عمل کے بجائے پاکستان کے خلاف ریاستی سطح پر کی جانے والی سازشوں کا جواب دینا چاہئے، جس کا منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادو کی شکل میں پوری دنیا کے سامنے ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ درحقیقت بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ با ؤ نڈری پر 2017 سے 5 گنا زیادہ فوجی حملوں اور ایٹمی ڈیٹرنیٹ بارے میں غیرذمہ دارانہ بیانات دے کر خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی حکومت کی ممکنہ تزویراتی غلط فہمی پر مبنی کاررروائی سے جنوبی ایشیا کا اسٹرٹیجک استحکام متاثر ہوگا لیکن کسی بھی جارحیت، غلط فہمی یا مہم جوئی کی شدت، طریقہ یا محل وقوع سے قطع نظر بھرپور جوابی کارروائی ہوگی اور بھارت کو اس کی زبان میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔خرم دستگیر نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں،دریں اثناء ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کیمپ پر حملے سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے الزامات کو مستر د کرتا ہے، بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں جب کہ بھارت کا یہ رحجان بن گیا ہے کہ وہ بغیرثبوت فوری طور پر پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی کی جانب سے ایسے الزامات اور دھمکیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جب کہ پاکستان کسی بھی جارحانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ہندو یاتریوں کو ویزے نہ دینے کا بھارتی واویلا جھوٹ کا پلندہ ہے

© Copyright 2018. All right Reserved