منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018

افغان مہاجرین کی افغانستان واپسی کا عمل سردیوں کے اختتام تک موخر

اسلام آباد (عرفان طارق ) پاکستان نے افغان مہاجرین کی افغانستان واپسی کا عمل سردیوں کے اختتام تک موخر کر دیا ہے،اور مزید توسیع دینے کی منظوری دیدی ہے ،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے افغانستان کی درخواست پر فیصلہ کیا ہے کہ شدید سردی کی وجہ سے پاکستان سے افغانستان جانے والے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل وقتی طور پر روک دیا گیا ہے ،جس کی بنیادی وجہ افغانستان میں شدید سردی اور برف باری کے باعث سردی میں اضافہ ہو گیا ہے ،اور پاکستان سے جانے والے افغان مہاجرین کی افغانستان میں سکونت کیلئے افغان حکومت بروقت افغان مہاجرین کیلئے بندوبست نہیں کر سکتی ،اس تناظر میں حکومت پاکستان نے پاکستان میں مقیم اور افغانستان سے واپس پاکستان انے والے مہاجرین کی واپسی کا عمل سردیوں تک روک دیا ہے اور سردیان ختم ہوتے ہی اس عمل کو دوبارہ شروع کر دیا جائے گا ،ادھر افغان کمشنریٹ ذرائع نے بتایا کہ ایک بڑی تعداد میں افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین سردی کے باعث پاکستان واپس آگئے ہیں جن کو اقوام متحدہ کے ذیلی دفتر یو این ایچ سی آر نے سردی سے بچاو کیلئے سامان بھی مہیا ہے جس میں کمبل ،کھانے پینے کی اشیاء اور کپڑے شامل ہیں ،اقوام متحدہ کے ذیلی دفتر کے مطابق اس وقت بھی افغانستان میں پاکستان سے واپس جانے والے مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہے اور افغان حکومت ان کو بہتر سہولیات مہیا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ، واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں 3.5ملین افغان مہاجرین مقیم ہیں ،جن کی واپسی  کیلئے اقوام متحدہ نے لائحہ عمل تیار کیا تھا ،افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل میں توسیع کی باقاعدہ منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی جس پر باقاعدہ عملدارآمد کروانے کیلئے وفاقی حکومت نے احکامات جاری کیئے ،
 
 
 

loading...
© Copyright 2018. All right Reserved