منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018

1 آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آئیں،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ کوہدایت

6 درخواستیں اس سے قبل دائر کی گئی تھیں، الیکشن ایکٹ 2017 ء کے خلاف درخواست گزاروں کے وکلاء اپنے دلائل مکمل کرچکے ہیں

اسلام آباد (وقائع نگار ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ سینٹ کے ٹکٹس جاری کررہا ہے اگر قانون کالعدم ہوگیا تو ان ٹکٹس کا کیا بنے گا؟ آئندہ سماعت پر تیاری رککے آئیں‘ کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ منگل کو سپریم کورٹ میں الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کیس کے التواء کی درخواست کردی اس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پارٹی سربراہ سینٹ کے ٹکٹس دے رہا ہے قانون کالعدم ہوگیا تو ٹکٹس کا کیا بنے گا۔ آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آئیں اس سے قبل 16 درخواستیں دائر کی گئی تھیں الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف درخواست گزاروں کے وکلاء اپنے دلائل مکمل کرچکے ہیں جبکہ نواز شریف نے اس مقدمے میں فریق بننے سے پہلے ہی انکار کردیا ہے کیس کی مزید سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved