منگل‬‮   14   اگست‬‮   2018

لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کوایم ڈی فوجی فرٹیلائزر کمپنی بنانے کی منظوری


اسلام آباد ( جاوید شہزاد سے ) چیف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بری فوج کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کو فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی ) کا نیا(باقی صفحہ6بقیہ نمبر) منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر نے کی منظوری دے دی ہے وہ 26مارچ کو اپنے نئے عہدے کا چارج لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نامزد ہونے والے ایم ڈی ایف ایف سی مارچ کے پہلے ہفتے میں ایف ایف سی کے مرکزی ہیڈ آفس میں ادارے کے پیشہ وارانہ امور کی بریفنگ لینا شروع کریں گے اور ادارے کی کارکردگی کے تمام پہلوؤں کے بارے میں وہ مکمل آگاہی تین ہفتوں میں حاصل کریں گے جی ایچ کیو کی متعلقہ برانچ کی جانب سے جنرل (ر) طارق خا ن کی نئی تقرری کے بارے ایف ایف سی کو آگاہ کردیا گیا ہے یہ امرقابل ذکر جنرل طارق خان اس وقت فوج کے تمام حاضر سروس کور کمانڈرز سے بھی سینئر ہیں اور انکا شمار فوج کے سینئر ترین جرنیلوں میں ہوتا ہے اور انھوں نے اپنے وقت کے جنرل پرویز مشرف ، جنرل اشفاق پرویز کیانی ، جنرل راحیل شریف سمیت دیگر سروسز چیفس کے ساتھ کئی اہم عہدوں پر کام کرکے اپنا نام کمایا ہے وہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کورس میڈ بھی ہیں اور فوج میں انکو دبنگ جنرل کے نام سے جانا جاتا ہے ا نکا دبنگ انداز نے ہی انکو فوج کے دوسرے جرنیلوں سے ممتاز اور منفرد بنائے رکھا ہے ا ور موجودہ ایم ڈی لیفٹیننٹ جنرل (ر ) شفققات احمد اپنی مدت ملازمت کا تین سالہ کنٹریکٹ 26 مارچ کو مکمل ہونے کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved