ہفتہ‬‮   20   اکتوبر‬‮   2018

شریف خاندان خود کو عدالتوں کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہے، پرویز رشید


 اسلام آباد (نیوزایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان خود کو عدالتوں کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہے، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر عدالتی کارروائی کا حصہ ہیں، وہ ایک دن میں دو مرتبہ بھی عدالتوں میں پیش ہوئے۔ بدھ کو شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نیب ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو ٹارگٹ نہ کرے، شریف خاندان خود کو عدالتوں کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہے، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر عدالتی کارروائی کا حصہ ہیں، وہ ایک دن میں دو مرتبہ بھی عدالتوں کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دوران کیس نواز شریف اور مریم نواز متعدد بار بیرون ملک گئے اور واپس آئے۔ انہوں نے نیب کے منفی اقدامات کو عدالتی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دے دیا۔ 



© Copyright 2018. All right Reserved