بدھ‬‮   15   اگست‬‮   2018

وانا دنیا کا خوبصورت علاقہ ، سازش کے تحت امن تباہ کیا گیا ،آصف زرداری


اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)سابق صدرآصف علی زرداری سے شمالی)
وزیرستان کے ملک اکابرین نے ملاقات کی اور شمالی وزیرستان کے 18 ملک پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔پیپلز پارٹی میں ملک غلام خان وزیر،ملک مہمند اشیر،زائت اللہ خان،ملک اصل میر،ملک ایاز خان،اشرف خان،سمیع مہمند وز،میر بات خان،نور خان،فضل خان،مسعود خان،سخی سرور خان،سرحد اللہ خان،قیوم خان،ولی خان ،سعیدنور اورگلزار خان نے شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر سید نیر حسین بخاری ،فیصل کریم کنڈیاور آخوندزادہ چٹان بھی موجود تھے ۔پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وانا دنیا کا سب سے خوبصورت علاقہ ہے ایک سازش کے تحت وہاں آگ بھڑکائی گئی وہاں کا امن تباہ کیا گیا ۔وزیر ستان کے ملک پاکستان کی سرحدوں کے نگہبان ہیں ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ فاٹا کو کے پی کا حصہ بنانا پیپلزپارٹی کا مشن ہے ۔ فاٹا والوں نے دہشت گردوں کے بہت زخم کھائے ہیں اور مزاحمت کی ہے ۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ فاٹا میں ترقی ہو،روزگار کے مواقع میسر ہوں ۔جدید ہسپتال ہوں ۔ دریں اثناء سابق صدر آصف علی زرداری سے لسبیلہ بلوچستان کی سیاسی اور سماجی شخصیت میر حسن خان جاموٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved