بدھ‬‮   15   اگست‬‮   2018

نیب ضمنی ریفرنسز‘ثابت ہوگیا کہ کچھ ملا نہ کچھ نکلا‘مریم نواز


لاہور،وزیر آباد(وقائع نگار،نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے)
کہا ہے کہ نیب کی طرف سے ایک کے بعد ایک ضمنی ریفرنسز کا دائر کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ کچھ ملا، نہ کچھ نکلا۔انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ اقامہ فیصلہ تاریخ عدل کا سیاہ ترین فیصلہ ہے جسے عوام مسترد کر چکی،اس سنگین غلطی کو دہرانا اس سے زیادہ سنگین غلطی ہو گی جس کے نتائج ہونگے۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مزید 2 ضمنی ریفرنسز دائر کیے ہیں۔وزیر آبادسے نامہ نگار کے مطابق مریم نواز شریف نے کہا کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں (ن ) لیگی امیدوار کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی مخالفین کی من گھڑت اور ملکی ترقی کے خلاف سازشیں کرنے کاکرارا جواب ہے،اللہ تعالی نے عوامی عدالت میں سرخرو کیا اورغیور عوام خود ہی ناانصافیوں کا انصاف کر رہی ہے ۔ کوارڈینیٹرسوشل میڈیا ٹیم حلقہ پی پی 104وزیرآباد ڈاکٹر محمد تنویر و دیگران کے ساتھ ملاقات میں مریم نواز شریف نیکہا کہ ملکی ترقی ،امن و امان کی بالا دستی ،عوامی حقوق کے راج کی فراوانی کیلئے ساری قوم مسلم لیگ ن کے پرچم تلے جمع ہو گئی ہے۔


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved