اتوار‬‮   18   فروری‬‮   2018

انڈین فلم کے گانے میں حضرت خدیجہؓ کا ذکر، مسلمانوں کا احتجاج، مقدمہ درج

حیدرآباد دکن( اوصاف نیوز) بھارت کی علاقائی زبان ملائم میں بننے)
والی فلم کے گانے میں حضرت خدیجہؓ اور رسولؐ اللہ کا ذکر کرنے پر مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور پولیس اسٹیشن میں گلوکارہ، اداکارہ سمیت پورے فلم یونٹ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ انڈین اخبار ٹائمزناؤ کے مطابق حیدرآباد رکن کے عالم دین مولانا عارف قادری کا کہنا ہے کہ پریا پرکاش کے گانے میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے گئے اور اداکارہ کے خلاف فتویٰ جاری کریں گے، واضح رہے کہ اس گانے میں اداکارہ پریا کو ساتھی اداکار کو آنکھ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا تاہم ملائم گانے کا انگریزی و اردو میں ترجمہ سامنے آنے پر مسلمانوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا

© Copyright 2018. All right Reserved