اتوار‬‮   18   فروری‬‮   2018

منی لانڈرنگ ، فاروق ستار سمیت10ارکان ایف آئی اے طلب

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے نے فاروق ستار اور رؤف صدیقی سمیت ایم کیو ایم کے 10 ارکان پارلیمنٹ کو طلب کر لیا ہے اور انہیں نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے 2 کروڑ 8 لاکھ روپے، عبد الرؤف صدیقی نے 3 کروڑ 8 لاکھ 20 ہزار، عادل صدیقی نے 7 کروڑ 8 لاکھ 52 ہزار جبکہ سینیٹر احمد علی نے 2 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن بھجوائے۔ ایم کیو ایم ر ہنما ساجد احمد نے 4 کروڑ 16 لاکھ سے زائد، سفیان یوسف نے 2 کروڑ 6 لاکھ سے زائد، معین عامر پیرزادہ نے 3 کروڑ 24 لاکھ 4 ہزار، ریحان ظفر نے 3 کروڑ 52 لاکھ سے زاہد، ڈاکٹر صغیر احمد نے 3 کروڑ 56 لاکھ جبکہ عدنان احمد نے 3 کروڑ 6 لاکھ 70 ہزار روپے خدمت خلق فاؤنڈیشن لندن سکرٹریٹ بھجوائے۔ ایم کیو ایم کے اہم رہنماؤں کے علاوہ مختلف سیکٹرز کے دیگر 9 کارکنان کو بھی ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔

© Copyright 2018. All right Reserved