اتوار‬‮   18   فروری‬‮   2018

نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بچوں کی شادیوں پر صرف خاندان کے لوگوں کو ہی بلایا، محمود بشیر ورک

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بچوں کی شادیوں پر صرف خاندان کے لوگوں کو ہی بلایا، انہوں نے دوسرے لوگوں کی طرح اہم شخصیات کو بلا کر تحائف نہیں لئے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی صدارتی خطاب پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون محمود بشیر ورک نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور ان کے بھائی نے اپنے بچوں کی شادیاں کیں، صرف خاندان کے لوگوں کو بلایا۔ انہوں نے دوسرے لوگوں کی طرح لوگوں سے تحائف نہیں لئے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو دعوت نہیں دی، وہ کابل میں تھے، بغیر دعوت کے وہ ان کے گھر آیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ کس طرح کوئی دوسرے ملک کا لیڈر بغیر اجازت کیسے آسکتا ہے۔ محمود بشیر ورک نے کہا کہ میں نے یہ کہا ہے کہ بغیر دعوت کے آئے ہیں۔

© Copyright 2018. All right Reserved