اتوار‬‮   18   فروری‬‮   2018

دشمن سی پیک کو ناکام کرنے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ہماری ترقی اور سی پیک کو ناکام کرنے کیلئے اوور ٹائم لگا کر سازشیں کر رہے ہیں، ہمیں ملک کی سلامتی اور مفاد میں یکجہتی قائم رکھنی ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حالیہ واقعات سے تاثر ابھرتا ہے کہ ہمیں خطرات کا ادراک نہیں، ان حالات میں سیاسی انتشار زہر قاتل ثابت ہو سکتا ہے۔ لودھراں کا ضمنی الیکشن سب کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، مسلم لیگ (ن) کو دبانا اور کمزور کرنا ممکن نہیں ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم مشتعل نہیں ہوں گے۔ 

© Copyright 2018. All right Reserved