اتوار‬‮   18   فروری‬‮   2018

بلاول نے واشنگٹن میں پاکستان کا مقدمہ لڑا، نیلوفر بختیار


اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نیلوفر بختیار نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں عالمی میڈیا پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ کر نہ صرف ہم وطنوں کے دل جیت لئے ہیں بلکہ تمام سیاستدانوں کو سبق دیا ہے کہ عالمی میڈیا پر جب جائیں تو صرف پاکستان کا دفاع کریں۔ نیلوفر بختیار نے کہا کہ ملک کی قیادت کے لئے بلاول بھٹو زرداری جیسے نوجوان قائد کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کیخلاف پکنے والی سازشوں سے قوم کو بروقت آگاہ کر دیا ہے ہر محب وطن کو چاہئے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی پارٹی جہاں خواتین کی عزت کی جاتی ہے کیوں کہ پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔ نیلوفر بختیار نے کہا کہ کوئی کتنے بھی دعوے کرے مگر حقیقت یہ ہے کہ اقتصادی راہداری سابق صدر آصف علی زرداری کا کارنامہ ہے کیوں کہ صدر آصف زرداری اگر گوادر سنگاپور سے واپس نہ لیتے تو اقتصادی راہداری کیسے بن سکتی تھی۔ 

© Copyright 2018. All right Reserved