اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018

بینظیر نواز شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواستیں خارج رحمان ملک کو نوٹس

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ،یوسف رضاگیلانی ، شہباز شریف اور نیر بخاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں۔عدالت نے ریمارکس دئے کہ سابق وزیراعظم اور درخواست گزار اقبال حیدر انتقال کرچکے ، 97میں دائر پٹیشن 21 برس بعد غیر موثرہوگئی ۔دوران درخواست گزار نے کہا کہ نوازشریف نے عدالت کی تضحیک کی ہے ، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بیانات ہمارے پاس ہیں ، مناسب وقت پر ان کو دیکھیں گے ۔ ایک اور درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ ججز ، جرنیلز نے انصاف نہیں کیا جس پر عدالت نے کہا کہ سچ بات ہے ، ہم ذمہ داریاں ادا کرتے تو حالات یہ نہ ہوتے ۔عدالت نے سعد رفیق ، احسن اقبال ، امیر مقام کیخلاف بھی توہین عدالت کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات توہین نہیں سمجھتے ۔ تفصیلات کے مطابق مختلف سیاسی رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ سپریم کورٹ نے شہباز شریف ، دانیال عزیز اور طلال چودھری سے متعلق محمود اخترنقوی کی درخواستیں بھی نمٹادیں ۔ پرویز مشرف کے دوعہدوں کے خلاف درخواست بھی غیر مؤثر قراردے کر نمٹا دی گئی۔ نیر بخاری،فردوس عاشق اور یوسف رضاگیلانی کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی غیر مؤثر قرار دے کر نمٹادی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ جو بیانات آپ بتارہے ہیں وہ جے آئی ٹی سے متعلق ہیں، عدالتوں سے متعلق جو ریمارکس اب دیے جارہے ہیں وہ ہمیں مل رہے ہیں، مناسب وقت پر ان ریمارکس سے متعلق کیس سنیں گے۔دریں اثناء سپریم کورٹ نیدُہری شہریت کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی مختلف درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود رحمان ملک نے دہری شہریت کیس میں فیصلہ خلاف آنے کے بعد مراعات واپس نہیں کیں۔عدالت نے رحمان ملک کو 15دن میں مراعات واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ رحمان ملک کے خلاف عدالت نے آبزرویشن دی،انہوں نے عدالت کے کہنے کے باوجود مراعات واپس نہیں کیں۔ عدالت نیرحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved