پیر‬‮   25   جون‬‮   2018

لاہور ہائیکورٹ ‘توہین عدالت درخواست نواز شریف اور مریم کو نوٹس جاری


لاہور (نیوزایجنسی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال،میاں نواز شریف اور مریم نوازکے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف،مریم نواز کے بعد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی عدلیہ مخالف بیان بازی پر اتر آئے ہیں جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے،انہوں نے بتایا کہ عدالت عالیہ نے پیمرا کو توہین آمیز مواد کی نشریات پر پابندی کے حوالے سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں،انہوں نے کہا کہ پیمرا نے توہین عدالت پر مبنی مواد اور تقاریر نشر کرنے سے روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے،جس پرعدالت نے احسن اقبال،میاں نواز شریف،مریم نواز اور پیمرا کو15 مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے سیکرٹری پیمرا کو مرکزی کیس میں فریق بننے کی اجازت دے دی۔


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved