اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018

چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ناکامی نواز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی

لاہور(نیوزایجنسی) سینیٹرراجہ ظفر الحق کی شکست پر نواز شریف نالاں ، میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ناکامی کی وجوہات جانے کے لیے کمیٹی بنا دی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں راجا ظفرالحق کی شکست ، راجا ظفرالحق کو کم ووٹ ملنے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،جو کہ سینیٹ الیکشن کے مختلف پہلووں کا جائزہ لے گی ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی ن لیگ اور اتحادیوں سے راجا ظفرالحق اور عثمان کاکڑ کو کم ووٹ دینے کی تحقیقات کرے گی،اس دورانجوبھی نام سامنے آئیں گے ان کو منظرعام پر لائیں گے۔تحقیقاتی کمیٹی 15 روز میں رپورٹ میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کو پیش کرے گی۔


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved