اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018

مہنگائی بیروز گاری غربت کا سبب حکمرانوں کی نا اہلی عمران خان

گجرات (اوصاف نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی چوری اور نااہلی کی قیمت عوام مہنگائی، غربت اور بے روزگاری سے ادا کرتے ہیں، بھارت میں بجلی گیس سستی ، حاکموں کی کرپشن کے باعث یہاں مہنگائی ہے ، چھوٹا ڈاکو جیل میں بڑا ڈاکو وزیر اعظم بن جاتا ہے ،کدھد قائداعظم ، کدھر نوازشریف ، اتنا بڑا جھوٹ بولتے ہوئے شہباز شریف کوشرم نہیںآتی ، بڑا فارغ اب چھوٹے کا نمبر ہے ۔ گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستان سے سستی بجلی اور گیس ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ہے کیونکہ حکمران کرپشن کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس نظام سے باہر نکلنے کے لیے ایک نئی طرح کی سیاست کر رہے ہیں اور ہمیں ایسی حکومت نہیں چاہیے جو قرض لے کر ملک پر بوجھ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسی حکومت اور حکمران نہیں چاہتے جو عوام کا پیسہ ملک سے باہر لے جائے بلکہ ہم ایسی حکومت بنانا چاہتے ہیں جس میں عوام کے لیے کام کرسکیں، لہٰذا عوام ہمیں بتائیں کہ ہم ان کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکمران کرپشن کرتے تو وہ عوام پر ٹیکس لگاتے ہیں اور چوری کرکے سارہ پیسہ ملک سے باہر لے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر جب الزام لگا تھا تو انہوں نے ثابت کرنا تھا کہ یہ پیسا کہاں سے آیا کیونکہ یہ ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ بتائیں کہ ملک سے پیسا باہر کیسے گیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو تحریک انصاف کا ممبر بننے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی جمہوریت کا دور ہے اور اس کا مطلب عوام کی رائے سے فیصلے کرنا ہے اور ہمارے ممبر بن کر عوام ہمیں بتا سکتی ہے کہ انہیں کس چیز کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے اس قوم کو سب دیا ہے اور جو نعمتیں اللہ نے پاکستان کو عطا کی ہیں وہ کسی اور ملک میں نہیں اور اللہ نے اس ملک کو سب دیا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ جس دن ہم نے ملک کا نظام ٹھیک کرلیا اور تعلیم کو بہتر کردیا تو یہ ملک درست ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایک قوم اپنے انسانوں پر پیسہ خرچ نہیں کرتی جب تک وہ روزگار کی فکر نہیں کرتی وہ قوم ترقی نہیں کرتی کیونکہ میٹرو اور سڑکوں کی تعمیر سے قوم ترقی نہیں کرتی۔


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved