پیر‬‮   25   جون‬‮   2018

جوتوں سے مقبولیت کم نہیں ہو گی ،سعد رفیق

اسلام آباد (نیوز ایجنسی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف ہوں ، عمران خان یا کوئی بھی اور سیاستدان جوتے پڑوانے اور گالیاں دلوانے سے کسی کی مقبولیت کم ہوتی ہے نہ اثر و رسوخ ، لیکن اس سے آپس کی نفرت اور تلخی بہت بڑھ جاتی ہے ۔ منگل کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مزید نفرتوں کو متحمل نہیں ہو سکتا ۔ پاکستان کو جینے دو نواز شریف ہوں ، عمران خان یا کوئی بھی اور سیاستدان جوتے پڑوانے اور گالیاں دلوانے سے کسی کی مقبولیت کم ہوتی ہے نہ اثر و رسوخ ، لیکن اس سے آپس کی نفرت اور تلخی بہت بڑھ جاتی ہے۔


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved