اتوار‬‮   23   ستمبر‬‮   2018

گجرات : عمران پرپھینکا گیا جوتا علیم خان کو پڑگیا

گجرات(اوصاف نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران ایک شخص نے اسٹیج پر جوتا پھینکا جو عمران خان کے برابر میں کھڑے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو لگا۔ عمران خان گاڑی کے اوپر چند رہنماں کے ہمراہ کھڑے ہوکر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک حاضرین میں سے کسی نے ان کی جانب جوتا اچھالا جو علیم خان کے سینے پر لگا۔ یہ واضح نہیں کہ جوتا عمران خان کی جانب پھینکا گیا تھا یا اس کا نشانہ علیم خان ہی تھے۔ پولیس کے مطابق عمران خان کی تقریر کے دوران جوتا اچھالنیوالا نوجوان ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوتا اچھالنے والا 16 سال کا نوجوان تھا، جوتا پھینکتے ہی نوجوان نیچے بیٹھ گیا اور ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگیا، 3مشتبہ افراد کوحراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔


© Copyright 2018. All right Reserved