اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018

لندن کے مصور کا عبدالستار ایدھی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

لندن (نیوز ایجنسی) معروف سماجی رہنما اور ایدھی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے بانی عبد الستار ایدھی کی خدمات کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا اور ان کے چاہنے والے دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں جو اپنے اپنے انداز میں انہیں سراہتے ہیں جن میں لندن کے آرٹسٹ بھی شامل ہیں جو اکثر لندن کے ٹرافلگر اسکوائر پر ان کا خاکہ بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہی میں ڈینیئل سوان بھی شامل ہیں جنہوں نے ڈینیئل سوان نامی اسٹریٹ پہر ایدھی کا خاکہ بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈینیئل سوان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کا خاکہ بنانا ان کیلئے اعزاز کا باعث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند سال پہلے انہوں نے ایک پاکستانی امریکن شہری سے عبدالستار ایدھی کا نام سنا اور وہ ان کے گرویدہ ہوگئے۔ خاکہ بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ہر کوئی ان کی خوبصورت شخصیت، خدمت انسانیت کے جذبے سے واقف ہوسکے جو ہم سب کیلئے ایک مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایدھی نے جس طرح یتیم بچوں کو سہارا دیا ، ایمبولینس کے ذریعے لا تعداد لاشوں کو اٹھایا، غریبوں اور نادار افراد کو کھانا کھلایا، یہ ایک عظیم کام تھا اور انہوں نے انسانیت کی عملی طور پر خدمت کر کے دکھائی ہے جس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی اور اس کے بارے میں دنیا کو ضرور جاننا چاہیے۔ ڈینیئل سوان بھی عبدالستار ایدھی کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے فن کے ذریعے لندن کے50 ہزار سے زائد بے گھر افراد کی مدد کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج دنیا میں سب سے زیادہ ضرورت ایثار و محبت کی ہے جس کیلئے الفاظ کافی نہیں بلکہ کچھ کر دکھانا ضروری ہے


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved