اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018

ٹرمپ کی سعودی ولی عہد کو امریکی دورے کی باقاعدہ دعوت

واشنگٹن (نیوز ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امریکا کے دورے کی باقاعدہ دعوت دیدی، امریکی صدر اور سعودی ولی عہد مابین ملاقات 20 مارچ کو طے پائی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امریکا آنے کی دعوت دی ہے۔ وہ ولی عہد سے وائٹ ہاؤس میں 20 مارچ کو ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر کے ترجمان سارہ سانڈرز نے خبر رساں ایجنسیوں کو بتایا کہ امریکی صدر نے ولی عہد کو دورہ امریکہ کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔ قبل ازیں سعودی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار نے خبر رساں ایجنسیوں کو بتایا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 19مارچ سے 22 مارچ تک امریکا کا دورہ کریں گے۔


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved