اتوار‬‮   16   دسمبر‬‮   2018

آزاد ہوں کسی پارٹی سے تعلق نہیں دروازے سب کیلئے کھلے ہیں چیئرمین سینٹ





اسلام آباد (عمرحیات خان سے)چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ فی الحال میرے سمیت بلوچستان سے منتخب 6 سینیٹرز کسی پارٹی کا حصہ نہیں ہونگے۔یوسف رضا گیلانی سمیت نواز شریف کے ساتھ رہا ہوں مگر باضابطہ طور پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن کا رکن نہیں رہا۔ میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔منگل کو نو منتخب چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کی روزنامہ اوصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے 104 ارکان سب برابر ہیں، فی الحال میرے سمیت بلوچستان سے منتخب 6 سینیٹرز کسی پارٹی کا حصہ نہیں ہونگے، یوسف رضا گیلانی سمیت نواز شریف کے ساتھ رہا ہوں مگر باضابطہ طور پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن کا رکن نہیں رہا۔ میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔ مشاہد حسین اور پرویز رشید کے ساتھ کام کرچکا ہوں۔رضا ربانی استاد ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے اور ملے گا۔ملکی مفاد کو مقدم اور سینیٹ سے مفاد عامہ کے فیصلے ہونگے۔



© Copyright 2018. All right Reserved