پیر‬‮   25   جون‬‮   2018

عوام ساتھ دیں، امیدوں پر پورا اتروں گا، بلاول بھٹو

منڈی بہاوالدین(نیوز ایجنسی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے فلاحی جمہوری اور مستحکم ریاست کے قیام کیلئے ایک لازولتاریخ رقم کی 50سالہ دور ہماری عظیم قربانیوں سے بھرا پڑا ہے وہ منڈی بہاوالدین میں ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پارٹی کارکنوں اور عہدیدران کی بڑے تعداد موجود تھی ،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کارکنوں اور ورکرز کی قدر کرتا ہوں جنہوں نے میری ماں کا ساتھ دیا اور اسی لازوال جذبہ سے میرے ساتھ کھڑے ہیں جو کہ میرے لئے حوصلہ افزاء ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس عزم کو جاری رکھنا ہے میرے نانا نے پہلی مہم سازی مہم کا آغاز کیا اور عوام نے انکا بھرپور ساتھ دیاآپ بھی پیپلزپارٹی کی ممبر سازی مہم میں بھرپور حصہ لیں ، آج ہمارے معاشرے میں بے یقینی کی فضاء ہے اس نازک صورتحال میں مثبت اقدامات کی ضرورت ہے


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved