اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018

مغربی ایشیاء میں علاقائی امن کا انحصار وسیع تعاون پر ہے‘ آرمی چیف


اسلام آباد (وقا ئع نگار) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مغربی ایشیاء میں علاقائی امن کا انحصار وسیع تعاون پر ہے‘ جرائم کے خطرات کو ختم کرنے ‘سلامتی کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے‘ آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ مہینوں میں دو طرفہ سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی اور پاک ایران سرحد کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مغربی ایشیاء میں علاقائی امن کا انحصار وسیع تعاون پر ہے۔ جرائم کے خطرات کو ختم کرنے‘ سلامتی کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے دریں اثناچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل رحیم بردی نے ملاقات کی، معزز مہمان کو جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے ملاقات میں میں باہمی تعلقات اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved