پیر‬‮   25   جون‬‮   2018

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کلبھوشن بارے معلومات پاکستان کو دیدیں ایران

اسلام آباد(نیوزایجنسی ) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو سے متعلق جتنی بھی معلومات تھیں وہ پاکستان کو فراہم کردی ہیں، گزشتہ روز 2 خود کش حملہ آوروں کے ایران میں داخلے کی کوشش کو پاکستان کی مدد سے ناکام بنادیا ،کسی کو بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف ہر گز استعمال کرنے نہیں دیں گے، نواز شریف نے ایران اور سعودی عرب میں ثالثی کا آغاز کیا، دورہ ایران کے دوران سابق پاکستانی وزیر اعظم کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے آئندہ بھی سہولت کاری کے لئے تیار ہیں۔ منگل کو دورہ پاکستان کے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روز 2 خود کش حملہ آوروں نے ایران میں داخلے کی کوشش کی جسے پاکستان کی مدد سے ناکام بنادیا گیا۔جواد ظریف نے کہا کہ کسی کو بھی ایران کی سرزمین پاکستان کے خلاف ہر گز استعمال کرنے نہیں دیں گے جب کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو سے متعلق تمام معلومات پاکستان کو فراہم کردیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ عرصے سے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات بہت بہتر ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ایران سعودی عرب تعلقات میں پاکستان کے کردار پر بات کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایران اور سعودی عرب میں ثالثی کا آغاز کیا اور جب وہ ایران آئے تو ان کی کوششوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ نواز شریف جب سعودی عرب گئے اور انہوں نے ثالثی کی بات کی تو اس کا وہاں خیرمقدم نہیں ہوا۔جواد ظریف نے کہا کہ ایران سی پیک منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہے اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں ایران چین کو بھی شامل کرنے کے لئے تیار ہے۔ایک سوال پر جواد ظریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے آئندہ بھی سہولت کاری کے لئے تیار ہیں۔

 

 

کراچی(نیوزایجنسی)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ میں ایران حکومت کی جانب سے پرے اعتماد کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ ایران کی سر زمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے کبھی استعمال نہیں ہونے دیں گے اور یہی توقع حکومت پاکستان سے بھی رکھتے ہیں کہ وہ اپنی سرحدی حدود ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی،اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ملکوں کے تاجر باہمی تجارت کو مزید فروغ دیں،تاکہ دو طرفہ عوام بھی استفادہ حاصل کرسکیں،وہ منگل کو مقامی ہوٹل میں پاک ایران بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے،تقریب میں وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ ،ایران کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل احمد محمدی کے علاوہ دونوں ممالک کے تاجروں اور صنعت کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ڈاکٹر جواد ظریف نے کہا کہ میں اس وقت جب میں پاکستان کا دورہ کررہا ہوں ،دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا تھا،انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے گیس پائپ لائن کا کام دو بلین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جاچکا ہے اب یہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حصے کا کام جلد مکمل کرے ،ایران وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے ساتھ ایران کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد دورہ کررہاہے ،ہم پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مرکزی بینک کے درمیان بینکک کا معاہدہ ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجران چاہ بہار اور گوادر پورٹ سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں،اس کے علاو ہ دونوں ممالک کے تاجر برادری فارمائیسٹیکل ودیگر ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تجارت کو بڑھا سکتے ہیں،ایران وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے تجارتی سرگرمیاں بڑھا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ایران کے پاس موجود توانائی کے زرائع استعمال کرنے میں سنجیحدہ ہے ،انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دور میں پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ ہوا تھا ،تاہم پاکستان کے جانب ناگزیر وجوہات کی بناء پر مکمل نہیں ہوسکا ،انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اور تاجروں تھرکول پاور پروجیکٹ ودیگر پراجیکٹس پر سرمائے کاری کرسکتے ہیں،اس کے علاقہ انفرااسٹریکچر پروجیکٹ پر بھی سرمائے کاری کی جاسکتی ہے،وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری (بی ٹو بی ) اجلاس منعقد کرکے تجربات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved