منگل‬‮   17   جولائی   2018

پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے کے باعث نئے ایئرپورٹ کا افتتاح موخر


اسلام آباد‘راولپنڈی (وقائع نگار ‘جنرل رپورٹر) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پانی کی مرکزی پائپ لائن پھٹ جانے کے باعث ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب کو موخر کر دیا گیا ہے جبکہ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت کی تاخیر کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو ایئرپورٹ پر 20 اپریل 2018 ء سے اندرون و بیرون ملک پروازوں کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا جائیگا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ 20اپریل کو ہونے والی نیو اسلام آبا د انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب موخر کردی گئی ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مصروفیات کو سامنے رکھتے ہوئے ایئر پورٹ کی افتتاحی تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے، ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب موخر کرنے کی وجہ وہاں پر پانی کی مرکزی پائپ لائن کا پھٹ جانا ہے جو تقریب کی موخر ہونے کی وجہ بنی ہے ادھر ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا تھا کہ نیو ایئر پورٹ پر آپریشن کو موخر کرنے کے حوالے سے کسی بھی محکمے کو کسی قسم کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پاکستان کا سب سے بڑا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے جس پر پروازوں کا عمل شروع کرنے کے لئے ایئرپورٹ پر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بین الاقوامی و جدید معیار کے مطابق سہولیات سے آراستہ نیو ایئرپورٹ پر مسافروں کو تمام تر سہولیات مہیا کی جا سکیں گی۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ 20 اپریل کو مکمل طور پر آپریشنل کر دیا جائے گا ۔
افتتاح موخر


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved