منگل‬‮   17   جولائی   2018

نیب نے نوازشریف کی 21اپریل کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا میں وصول کرا دیا


اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 21 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا میں وصول کرا دیا۔ نوازشریف پر بطور وزیراعظم جاتی امرا کی سڑک چوڑی کرانے کا الزام ہے اور نیب نے انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے اہلکار نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لے کر جاتی امرا پہنچے جہاں انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کا کہناہے کہ اندر جانے کی اجازت نہ ملنیپر نیب اہلکاروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس جاتی امرا کے باہر چیک پوسٹ پر ہی وصول کرادیا۔ واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ ہاسنگ اسکیم کیس میں شہبازشریف کو بھی طلب کیا تھا جب کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں شہباز شریف کے داماد علی عمران کو طلب کیا گیا۔
وصول

 


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved