جمعہ‬‮   27   اپریل‬‮   2018

واجد ضیاء گھبرانا نہیں‘قوم تمھارے پیچھے کھڑی ہے‘عمران خان


مردان،اسلام آبا(وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہجج صاحبان آپ نے ان کی دھمکیوں سے نہیں گھبرانا، قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک کے لٹیرے اکٹھے ہو کر اداروں پر حملے کر رہے ہیں،مینارپاکستان پر اعلیٰ عدلیہ کے حق میں عوام کو نکالوں گا، نواز شریف 30ہزار کروڑ روپے چوری کر کے باہر بھیجنے پر نکالا گیا، میرا وعدہ ہے قوم کو کسی سے بھیک مانگنے نہیں دوں گا، سب سے زیادہ پروٹوکول لینے میں شہباز شریف پہلے نمبر پر ہے، الیکشن میں ووٹ بیچنے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے، نواز شریف نے چار بار نااہل ہو کر ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے، قبائلی علاقوں کو پختونخوا میں فوری ضم کیا جائے گا، پوری قوم عدلیہ اور جے آئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے، اس عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے طاقتور کا احتساب کیا، ہم حکومت میں آ کر سادگی اپنائیں گے اور سب کیلئے ایک قانون ہو گا۔ قوم عدلیہ اور واجد ضیا کے ساتھ ہے، چودہ سے سترہ ضمیر فروش ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان، الیکشن جیت کر فاٹا کو خیبرپختونخوامیں ضم کرنے کا وعدہ، پرویز خٹک کو ملنگ قرار دے دیا۔وہ پیر کو مردان میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے سارے لیٹرے اکٹھے ہوگئے ہیں، سب اداروں پرحملہ کررہے ہیں۔ جسٹس اعجازالاحسن کے گھرکے باہرگولیاں چلائی گئیں۔ ملک لوٹنے والے ہمارے اداروں پرتنقید کررہے ہیں۔ واجد ضیا سن لوقوم پیچھے کھڑی ہے،گھبرانا نہیں، 29 اپریل کو قوم اس بات کو ثبوت دے گی۔ سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیٹرے پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہرلیکرگئے۔ جوپیسہ عوام پر لگنا چاہیے وہ چوری ہوتا رہا، ملکی قرضوں کی قسطیں مہنگائی کرکیاداکی جاتی ہیں۔ ان کے بچے ارب پتی بن گئے ہیں۔ محموداچکزئی، زرداری اور کیوں نکالا کہتے ہیں ہم جمہوریت بچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے چاردفعہ نااہل ہوکرریکارڈ قائم کردیا ہے۔ نوازشریف پھرپوچھتا ہے مجھے کیوں نکالا ، میاں صاحب آپ کو 300 ارب چوری کرنے پر نکالا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بارکوئی طاقتورانصاف کے کٹہرے میں کھڑاہوا، ماضی میں عدلیہ نے کبھی طاقتور کا احتساب نہیں کیا۔ جج صاحبان آپ نے ان کی دھمکیوں سے نہیں گھبرانا، قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا کہتے ہیں عمران یہودیوں کی سازش ہے، مولانا تمہارے ہوتے ہوئے یہودیوں کوسازش کی ضرورت نہیں۔ مشرف، زرداری ، نوازشریف جو بھی اقتدارمیں آئے مولانا فٹ ہوجاتے ہیں۔ مولانا تحریک انصاف کی حکومت میں تمہارا کوئی رول نہیں ہوگا۔ کپتان نے مردان کے کھلاڑیوں سے خطاب میں مزید کہا کہ سب سے زیادہ پروٹوکول شوبازشریف کا ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ پروٹوکول میں دوسرے نمبر پرہے جبکہ سب سے کم پروٹوکول ہمارے ملنگ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت ہونے کے باوجود ایک روپیہ اپنے اوپر خرچ نہیں کیا نہ کسی کوسرکاری نوکری دلوائی۔دریں اثناء روسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے امریکا پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے، ٹرمپ بھی پاکستان سے متعلق وہی کہہ رہے ہیں جو بھارت کہہ رہا ہے۔ امریکا جو امداد دیتا ہے ، وہ ہمارے نقصانات کے سامنے کچھ بھی نہیں ، امریکی جنگ میں شرکت کے باعث کرکٹ ٹیموں نے پاکستان آنا چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا افغانستان میں امن ہی ہمارے مفاد میں ہے، امریکا جنگ کے ذریعے افغانستان کے مسئلے کا حل چاہتاہے۔عمران خان کا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا ڈونلڈٹرمپ افغانستان کی تاریخ نہیں سمجھ پا رہے ، افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنے کا فارمولہ ناکام ہوگیا ، افغانستان کے مسئلیکاحل صرف مذاکرات ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے ، امریکا کی جنگ میں شرکت سے ہمارا بڑا نقصان ہوا ہے۔
عمران خان 


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved