بدھ‬‮   25   اپریل‬‮   2018

وزیر اعظم کی سعودی فرمانروا سے ملاقات،اہم امور پر گفتگو


ریاض (نیوزایجنسی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کو پاکستانی عوام کے گراں قدر جذبات و احساسات سے آگاہ کیا جو وہ سعودی عرب اور خادم الحرمین الشریفین کیلئے رکھتے ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں اہم دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، وزیر اعظم نے شاہ سلمان کو پاکستانی عوام کے گراں قدر جذبات و احساسات سے آگاہ کیا جو وہ سعودی عرب کیلئے رکھتے ہیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے بھی پاکستانی عوام اور حکومت کے جذبات اور اقدامات کو سراہا، یہ ملاقات فوجی مشقوں گلف شیلڈ ۔1کی اختتامی تقریب کے موقع پر ہوئی، ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع خرم دستگیر بھی موجود تھے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے 24ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب کی سربراہی کی۔ انہوں نے کہا کہ مشقوں کا انعقاد علاقائی خطرات کے خلاف فوجی اتحاد کے قیام کا مظاہرہ ہے۔ 
آگاہ 
 


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved