بدھ‬‮   25   اپریل‬‮   2018

شعبان کا چاند نظرنہیں آیا، یکم شعبان کل شبِ برآت یکم مئی کو ہوگی ، مفتی منیب


کراچی (نیوز ایجنسی)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم 1439 کا چاند نظرنہیںآیا،بدھ 18اپریل کویکم شعبان المعظم ہے اور شبِ براء ت یکم مئی(منگل اوربدھ کی درمیانی شب) کو ہوگی۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی کمیٹی سے علامہ عبداللہ غازی ، زونل کمیٹی سے مولاناحافظ محمد سلفی ،قاری نذیراحمد نعیمی ،مولانا صابر نورانی، مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے چیف میٹرولوجسٹ محکمۂ موسمیات عبدالرشید اور سپارکوسے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔ ملک بھر میں کسی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی ، محکمۂ موسمیات کے تمام مراکز اور جامعۃ الرشید کے شعبۂ فلکیات نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی ہے ۔ لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم شعبان1439 بدھ 18اپریل اور شبِ براء ت یکم مئی (منگل اور بدھ کی درمیانی شب) کو ہوگی ۔ 
شعبان کا چاند

 


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved