اتوار‬‮   27   مئی‬‮   2018

قائمہ کمیٹی،نواز شریف پر رقم بھارت بھجنے کا الزام ثابت کریں،چیئرمین نیب آج طلب

اسلام آباد (وقائع نگار ) قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف پر بھارت میں منی لانڈرنگ کے الزام پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو کل ( بدھ کو ) طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف پر بھارت میں منی لانڈرنگ کرنے کے الزامات پر قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو کل طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے متنازع بیان پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس کل ہو گا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی چودھری اشرف کریں گے۔ قائمہ کمیٹی رانا حیات کے پیش کردہ پوائنٹ آف آرڈر کا جائزہ لے گی۔ رانا حیات نے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے نیب الزامات پر پوائنٹ آف آرڈر جمع کرایا تھا۔ کمیٹی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ترمیمی بل 2018ء کا بھی جائزہ لے گی جبکہ آئین میں 30ویں ترمیم سے متعلق بل بھی زیرِ بحث آئے گا۔ قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معاملے پر بریف کرنے اور اپنے ساتھ متعلقہ افسران کو لے کر آنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ جسٹس ( ر ) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی میڈیا رپورٹ پر نوٹس لے کر جانچ پڑتال کا حکم دے دیا تھا۔ نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 'یہ رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوائی گئی تھی'۔ 
قائمہ کمیٹی چیرمین نیب طلب


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved