جمعہ‬‮   25   مئی‬‮   2018

رمضان المبارک ،سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا،پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ریاض،کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔سعودی میڈیا کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے سب سے بڑا اجلاس ریاض کے وسطی علاقہ سسدیر میں منعقد ہوا جس میں مشہور ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری نے شرکت کی۔ شہادتوں کے فیصلے کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا جس کے تحت سعودی عرب میں یکم رمضان المبارک 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگا۔قبل ازیں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے عوام اور رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاند نظر آنے کی شہادت کو سپریم کورٹ میں درج کرایا جائے چنانچہ شہادتوں کی جانچ پڑتال کے بعد چاند سے متعلق اعلان کیا گیا۔اسی ضمن میں سعودی عرب کے فلکیاتی ادارے کا کہنا تھا کہ سائنسی شواہد کی بناء پر آج چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے آج کے چاند کی عمر اتنی زیادہ نہیں ہوگی کہ وہ دیکھا جاسکے۔دریں اثنا انڈونیشیا، ملایشیا، برونائی، سنگاپور، آسٹریلیا،عمان، جاپان اور آسٹریلیا میں بھی چاند نظر نہیںآیا جس کے بعد جس کے بعد وہاں بھی پہلا روزہ جمعرات کو رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے رواں برس دنیا بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے دریں اثنا رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت (آج)بدھ کی شام کراچی میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس(آج) بدھ کی شام کراچی میں ہوگا جس میں رمضان المبارک کا چاند نظرآنے یانہ آنے کے بارے میں اعلان کیاجائے گا۔مفتی منیب الرحمان کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔صوبائی اورضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ علاقوں میں ہوں گے۔چاندنظرآنے یانہ آنے کے حتمی اعلان کیلئے ملک بھر سے اطلاعات اورشواہد مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کو بھیجے جائیں گے ادھر ۔پشاور میں مفتی نے اپنا اجلاس میں طلب کر لیا 


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved