منگل‬‮   14   اگست‬‮   2018

فسلطینوں کی شہادتیں ،سینیٹ اور اسمبلی میں مذمتی قراردادیں


اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی، نیوز ایجنسیاں) قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اسرائیل کی مذمت اور فلسطینیوں کے حق میں قراردادیں منظور، قومی اسمبلی نے فلسطین کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی تشدد اور امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے تحریک پیش کی ،اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔قومی اسمبلی نے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی دریں اثنا سینیٹ نے اسرائیل کی مزمت اور فلسطینیوں کے حق میں قرارداد منظور کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔بھارت مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔سنیٹ نے امریکا کے سفارت خانہ کی بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلہ کو مسترد کردیا۔منگل کو سینیٹ اجلاس میں قائد ایوان راجہ ظفرا لحق نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام پر سینیٹ میں قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور پر سینیٹ نے پاس کیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ سینیٹ فلسطین کے عوام پر اسرائیل کی طرف سے انسانیت سوز مظالم جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں کہ شدید مذمت کر تی ہے ہم فلسطینیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور امریکہ کی طرف سے بیت المقدس سفارتخانہ منتقل کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔ قرارداد میں بین الاقوامی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اس کو روکنے میں کردار ادا کرے
قرار دادے


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved