جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

جنوبی پنجاب صوبہ، پی ٹی آئی نے منصوبہ سازکمیٹی تشکیل دیدی






اسلام آباد(وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کے حوالے سے منصوبہ عمل تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی کا سربراہ سابق وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری مقرر کیا گیا ہے ،کمیٹی 100دنوں میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیکر عمران خان کو رپورٹ پیش کریگی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئیسابق وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کاچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسحق خاکوانی، خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ شامل ہیں،کمیٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کے حوالے سے منصوبہ عمل تیار کرے گی ،کمیٹی سو روز میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیکر چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کرے گی ۔کمیٹی شفارشات کی تیاری میں ماہرین سے مشاورت، رائے اور مدد طلب کرنے کی بھی مجاز ہوگی

جنوبی پنجاب



© Copyright 2018. All right Reserved